*درس حدیث شریف* عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ قَالَ: بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ فِتَنًا كَقطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، أَوْ يُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ دِينَهُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا۔ ترجمہ : حضرت سیدنا ابوھریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو، ان فتنوں سے پہلے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند چھا جائیں گے۔ صبح کو آدمی مومن ہو گا تو شام کو کافر، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کو کافر، اپنا دین وایمان، سامان دنیا کے بدلے بیچ دے گا۔ صحیح مسلم حدیث نمبر 313 ترمذی حدیث نمبر 2195
Posts
- Get link
- X
- Other Apps
*درس حدیث شریف* قَالَ: خَرَجَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہ۔۔۔ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ، فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ، وَمَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ نِيَّتَهُ، جَمَعَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَهُ، وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ۔ ترجمہ: رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص فکرِ دنیا کو اپنی فکر بنائے گا تو الله تعالیٰ اس کے معاملات کو اس پر منتشر کر دے گا، اور محتاجی کو اس کی نگاہوں کے سامنے کر دے گا، جبکہ دنیا سے اس کو صرف اتنا ہی ملے گا جو اس کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے، اور جس شخص کا مقصود آخرت ہو تو الله تعالیٰ اس کے معاملات کو سمیٹ دے گا، اس کے دل کو بے نیازی عطا فرمائے گا، اور دنیا اس کے پاس ناک رگڑتی ہوئی آئے گی. ابن ماجہ حدیث نمبر 4105
- Get link
- X
- Other Apps
*درس حدیث شریف* عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِیَ اللّٰہ تعالٰی عنہ، أَنَّهُ قَالَ: وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا ظَالِمًا فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُم اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ۔ ترجمہ : حضرت سیدنا صدیق اکبر رضي الله تعالٰی عنه فرماتے ہیں، میں نے رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جب لوگ ظالم کو دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ پکڑیں تو عین ممکن ہے کہ الله تعالیٰ کا عذاب تمام لوگوں کو اپنی گرفت میں لے لے۔ ترمذی حدیث نمبر 2168، 3057 ابوداؤد حدیث نمبر 4338 ابن ماجہ حدیث نمبر 4005